ٹوئیٹر
فیس بُک
گوگل
یوٹیوب
Rss
  • نسیمِ کربلا 2016 صد شکر اُس بارگاہ ایزدی میں جس کی روح تک بولنے والوں کی رسائی نہیں، جس کی نعمتوں کو گننے والے گن نہیں سکتے۔ نہ کوشش کرنے والے اس کا حق ادا کر سکتے ہیں۔بحمد اللہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد، پاکستان میں روضہ مقدس امام حسین علیہ السلام و دیگر روضہ ہای مقدسہ عراق کی سرپرستی میں پانچ روزہ ہفتہ ثقافت حسینی نسیم کربلا تیسری مرتبہ منعقد ہورہی ہے جس میں روضہ امام علی علیہ السلام ، روضہ امام حسین علیہ السلام، روضہ امام موسیٰ کاظم و امام محمد تقی کاظمین علیہما السلام اور روضہ حضرت اباالفضل علمدار علیہ السلام کے گنبد پر ایک سال تک لہرائے گئے علم مقدس کی علم کشائی ہوئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ بچوں ، خواتین اور مردوں کے لیے علٰحیدہ علٰحیدہ دینی و تربیتی نمائش گاہ بنائے گئے ہیں جہاں اسلامی ثقافت کی ترویج کی خاطر مختلف سٹالز پرعلمی وتربیتی لیٹریچر کی تقسیم، علم مبارک کی زیارت کے مخصوص اسٹالز کے ساتھ ساتھ ان روضہ ہائے مقدسہ سے آئے ہوئے نادر و نایاب تصاویر وتبرکات بالخصوص خاکِ شفا بھی مومنین میں تقسیم کی جارہی ہے۔ یقیننا وہ آنکھیں جو خاک ِ کربلا و نجف کے لیے ترستی ہیں ان کے لیے یہ روح پرور ہفتہ ثقافت نسیم کربلا ایک عظیم نعمت سے کم نہیں۔۔۔۔آئیے آپ بھی اس حسینی ثقافت کا حصہ بنیے! اور حسینی ثقافت کو پوری دنیا میں عام کرنے میں ہمارا ساتھ دیجیے۔
  • 2016-03-31 08:03 PM

تمام حقوق محفوظ ہیں.
www.hadi-tv.com | Powerd by : Dijlah