ٹوئیٹر
فیس بُک
گوگل
یوٹیوب
Rss
  • شہنشاہ وفا کی نئی ضریح مکمل سونے سے بنے ضریح کے اہم اور دیدہ زیب حصہ ’’آفریز‘‘ کی تنصیب.....حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کے بالائی اہم ترین حصہ’’آفریز‘‘ کی تنصیب کا عمل حال ہی میں شروع کر دیا گیا ہے۔چوڑائی میں (S) کی شکل میں بنا ہوا یہ حصہ دیدہ زیب نقش و نگار اور دل لبھانے والے ڈیزائنز کا اعلیٰ ترین شاہکار ہے ضریح کے چاروں طرف نصب ہونے والا یہ حصہ (18) اجزاء پر مشتمل ہے اور ہر جزء کا وزن تقریبا(9) کلو گرام ہے اور اس کی لمبائی(128) سینٹی میٹر اور چوڑائی(35) سینٹی میٹر ہے جب کہ اس کا موٹائی(1) ملی میٹر ہے ان (18) اجزاء میں سے ہر ایک کے بعد بیضوی شکل کی ایک تختی نصب کی گئی ہے کہ جس پہ عالمی شہرت یافتہ خطاط فراس بغدادی کے خط میں معصومین علیھم السلام کے نام لکھے ہوئے ہیں۔آفریز کو خالص سونے سے بنایا گیا ہے اور اس کی تیاری کے لیے کمپیوٹرائز پروگرام اور جدید ترین آلات سے مدد لی گئی ہے۔نئی ضریح مبارک انتہائی شان و شوکت کے ساتھ تیار ہوچکی ہے روضہ حضرت علمدار کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے ضریح کے آخری حصے (ضریح کے چاروں کونوں کے اوپر صراحی نما گلدانوں) کی تنصیب کا شرف حاصل کیا۔ ولادت مولائے کائنات امام علی علیہ السلام کے موقع پر اس مقدس بارگاہ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی ۔ ہادی ٹی وی کے ناظرین نئی ضریح مبارک کی شاندار افتتاحی تقریب انشاءاللہ جلد براہ راست دیکھ سکیں گے۔
  • 2016-04-18 03:04 PM

تمام حقوق محفوظ ہیں.
www.hadi-tv.com | Powerd by : Dijlah