ٹوئیٹر
فیس بُک
گوگل
یوٹیوب
Rss
  • مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ نماز ظہرین کے بعد روضہ امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی الحاج شیخ عبد المھدی الکربلائی اور ڈائریکٹرروضہ امام حسین علیہ السلام سید جعفر سے ملاقات ہوئی۔ ۔ نسیم کربلا اور پاکستان میں روضہ امام حسین کے عنقریب شروع ہونے والے مختلف پراجیکٹس پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں شخصیات نے پاکستان کے مختلف شہروں میں نسیم کربلا کے کامیاب پروگرام کے حوالے خصوصی گفتگو ہوئی اور نسیم کربلا کی میزبانی پر تمام عتبات کی جانب سے تمام پاکستان کے مومنین بالخصوص مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دامت برکاتہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔علامہ شیخ محسن علی نجفی آج رات روضہ حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی نئی ضریح مبارک کی افتتاحی تقریب میں پاکستان بھر کے مومنین کی نمائندگی میں خصوصی شرکت کریں گے۔ بعد از این نجف اشرف روانہ ہوں گے جہاں مولائے کائنات امیر المومنین علیہ السلام کی زیارت اور مراجع عظام سے خصوصی ملاقات ہوگی۔
  • 2016-04-23 11:04 AM

تمام حقوق محفوظ ہیں.
www.hadi-tv.com | Powerd by : Dijlah