ٹوئیٹر
فیس بُک
گوگل
یوٹیوب
Rss
  • ولادت امیرالمومنین کے موقع پر حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی نئی ضریح کا افتتاح۱۲ رجب المرجب ، بروز بد شب ولادت مولائے کائنات کے پرسعادت موقع پر نماز مغربین کے بعد سقائے سکینہ حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی نئی ضریح مبارک کی افتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔ یہ تقریب روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے باب قبلہ کے بالمقابل منعقد ہوئی جس میں دینی ، ثقافتی ، تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بالخصوص مرجع عالیقدر آیت اللہ شیخ محمد اسحاق الفیاض دام ظلہ ، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دامت برکاتہ اور دیگر مراجعین عظام کے نمائندے ، مزارات مقدسات کے مسئولین اور عراق کے دیگر سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔اس پروقار تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت قاری سید حسین الحلو نے حاصل کی اس کے بعد روضہ حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی دام عزہ نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔ یہ ضریح مبارک آیات قرآنی اور اسلامی ڈیزائین کا حسین امتزاج ہے جسے ماہرین نے دو سال کے قیل عرصہ میں نہایت شاندار طریقے سے تیار کیا خداوند متعال یقینا انہیں اس کا اجر عظیم عطا کرے گا۔خطبہ استقبالیہ کے بعد دیوان وقف شیعی عراق کے ڈایریکٹر سید علا الموسوی نے خطاب کیا انہوں نے اس نئی ضریح مبارک کی تعمیر اور شاندار افتتاحی تقریب کو بہت سراہا۔ ان کے بعد استاذ حسام محمد جواد نے خطاب کیا جنہوں نے اس ضریح کی تعمیر میں فنی اعتبار سے مرکزی کردار ادا کیا ۔ انہوں نے خداوند متعال کی اس توفیق و عنایت اور متولی روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے تعاون پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد تمام کام کرنے والوں کو اسٹیج پر بلا کر اس عظیم کام کے اعزاز میں ان کی خدمت میں شیلڈز اور روضہ حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے گرانقدر تحفہ جات پیش کیے گئے۔ اس تقریب کے دوران عراق اور عراق کے باہر سے آئے ہوئے زبان عرب کے مشہور منقبت خوانوں نے حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ لبنان سے تشریف لائے ہوئے شاعر عبد الحسین صادق نے اپنے فصیح اشعار کے ذریعے حاضرین کو محظوظ کیا۔ ان کے بعد شاعر محمد الحرزی اور ناصر الصالحی نے بھی اپنے اپنے اشعار پیش کیے۔اس تقریب کے اختتام کے موقع پر ضریح مبارک کے آغاز سے لے کر تکمیل تک کے مختلف مراحل پر مشتمل ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ جس کے بعد مرجع عالیقدر آیت اللہ شیخ محمد اسحاق الفیاض دامت برکاتہ کے مبارک ہاتھوں اس مقدس بارگاہ کی نئی ضریح مبارک کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ ضریح مبارک کے افتتاح کے بعد عشاق اہل بیت علیہم السلام کے جوش و لولہ قابل دید تھے، ہر آنکھ اشکبار تھی، اور فضا لبیک یا عباس کی صدا سے گونجتی رہی۔ خداوند متعال ہمیں باب الحوائج حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی دنیا میں زیارت اور آخرت میں ان کی شفاعت سے بہرہ مند فرمائے۔آمین
  • 2016-04-23 11:04 AM

تمام حقوق محفوظ ہیں.
www.hadi-tv.com | Powerd by : Dijlah